تازہ ترینکھیل

معروف امریکی ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

فلوریڈا: عالمی شہرت یافتہ امریکی ریسلر، اداکار اور ٹی وی پرسنالٹی ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلک ہوگن کا انتقال فلوریڈا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔

رپورٹس کے مطابق ہلک ہوگن نے گزشتہ ماہ دل کی بڑی سرجری کرائی تھی اور حالیہ ہفتوں میں اُن کی صحت میں بہتری آ رہی تھی۔ چند ہفتے قبل ان کے کوما میں ہونے کی افواہیں گردش میں تھیں جنہیں ان کی اہلیہ نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولی تھا، تاہم وہ "ہلک ہوگن” کے نام سے دنیا بھر میں پہچانے گئے۔ 1980 اور 1990 کی دہائیوں میں وہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE) کے سب سے بڑے اور مقبول ترین اسٹارز میں شمار ہوتے تھے۔ اُن کی شاندار شخصیت، طاقتور انداز اور کیچ فریس "ہوگن مینیاز” نے انہیں ریسلنگ کی دنیا میں لیجنڈری مقام دلوایا۔

ریسلنگ کے ساتھ ساتھ ہلک ہوگن نے فلموں اور ٹی وی شوز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، جن میں "راکھی 3″، "سبربن کمانڈو” اور "تھنڈر ان پیراڈائز” قابل ذکر ہیں۔

مداحوں اور ریسلنگ انڈسٹری کی جانب سے سوشل میڈیا پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔ ان کے انتقال کو کھیلوں اور انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا ایک بڑا نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button