تازہ ترینکھیل

محسن نقوی کا ڈھاکا میں خطاب: "کرکٹ کی بہتری کے لیے ٹھوس اور مؤثر فیصلے ناگزیر ہیں”

ڈھاکا: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرکٹ کے فروغ اور بہتری کے لیے تمام رکن ممالک کو ایک ٹیم کی مانند متحد ہو کر ٹھوس اور مؤثر فیصلے کرنے ہوں گے۔

ڈھاکا میں کرکٹ کی ترقی سے متعلق ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ایشیائی ممالک کرکٹ کے ذریعے ایک دوسرے کے قریب آ سکتے ہیں، اور یہ کھیل سفارتی تعلقات مضبوط کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہا ہے۔

بنگلادیش کے فضائی حادثے پر اظہارِ افسوس
تقریب کے آغاز میں محسن نقوی نے بنگلادیش میں حالیہ فضائی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں اور بنگلا دیشی عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا:
"مشکل کی اس گھڑی میں ہم بنگلادیشی عوام کے ساتھ ہیں۔”

اے سی سی کو کرکٹ فیملی قرار دیا
محسن نقوی نے اے سی سی کو "ایک مضبوط کرکٹ فیملی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ:

"کرکٹ کی بہتری کے لیے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر سوچنا اور کام کرنا ہوگا۔ ایشین کرکٹ کونسل ہمیشہ کرکٹ کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرتی آئی ہے، اور ہم اس کردار کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔”

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کو مبارکباد
اے سی سی صدر نے تقریب کے کامیاب انعقاد پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ کو خصوصی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایسے مواقع نہ صرف تعلقات کو فروغ دیتے ہیں بلکہ تجربات کے تبادلے کا بھی اہم ذریعہ بنتے ہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button