
ماسکو: روس کے امُر ریجن میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 49 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
روسی ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق طیارے سے رابطہ اچانک منقطع ہو گیا تھا، جس کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق طیارے میں 49 افراد سوار تھے، جن میں تمام مسافر اور عملہ شامل ہیں۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ حادثہ تکنیکی خرابی، موسم یا کسی اور وجہ سے پیش آیا۔
روس میں اس نوعیت کے فضائی حادثات ماضی میں بھی رونما ہو چکے ہیں، اور اس واقعے نے ایک بار پھر ملک کی ایوی ایشن سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔
مزید تفصیلات حادثے کی تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔