پاکستانتازہ ترین

احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری

اسلام آباد: انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے خلاف احتجاج سے متعلق کیس میں قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

یہ فیصلہ جج طاہر عباس سپرا نے 4 اکتوبر کے احتجاجی مظاہرے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دیا۔ کیس میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی اور دیگر کارکنان بھی نامزد ہیں۔

اعظم سواتی کی حاضری سے استثنیٰ منظور
سماعت کے دوران سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

ضمانتی مچلکے ضبط، سماعت ملتوی
عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا، جبکہ کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ 30 جولائی مقرر کر دی گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button