پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کے زیرِ اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) آج منعقد ہو رہی ہے، جس میں امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم صوبائی امور پر غور کیا جائے گا۔
تاہم، اپوزیشن جماعتوں نے کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ:
"اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے، کیونکہ خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مل بیٹھ کر آئندہ کا مشترکہ لائحہ عمل طے کریں گی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو مدعو کیا گیا تھا، تاہم عدم اعتماد اور مشاورت کے فقدان کے باعث اپوزیشن نے خود کو کانفرنس سے علیحدہ رکھنے کا فیصلہ کیا۔





