
دبئی: متحدہ عرب امارات میں ویزہ سے متعلق نئی پالیسی متعارف کر دی گئی ہے، جس کے تحت ویزہ کی تجدید، منسوخی یا تبدیلی سے قبل تمام ٹریفک جرمانوں کی ادائیگی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق، امیگریشن کا نیا سسٹم اب دبئی پولیس کے نظام سے منسلک کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اگر کسی فرد پر ٹریفک جرمانہ واجب الادا ہے تو اس کی ویزہ کارروائی اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکے گی جب تک تمام جرمانے ادا نہ کر دیے جائیں۔
قسطوں کی سہولت بھی فراہم
حکام کے مطابق اگر کسی شہری یا مقیم غیر ملکی پر 3 ہزار درہم سے زائد کا جرمانہ واجب الادا ہو، تو قسطوں میں ادائیگی کی سہولت دی جائے گی تاکہ مالی بوجھ کم ہو اور افراد قانونی ذمہ داریاں ادا کر سکیں۔
نئے سسٹم کا مقصد
ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد
قانونی خلاف ورزیوں پر جوابدہی
جرمانوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنانا
نئی پالیسی کے اطلاق کے بعد امارات میں رہائش پذیر غیر ملکیوں اور شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ویزہ سے متعلق کسی بھی درخواست سے پہلے اپنے ٹریفک جرمانے چیک کر کے ادا کر لیں تاکہ کسی قسم کی تاخیر یا قانونی پیچیدگی سے بچا جا سکے۔