
آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری: بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی
دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے، جس میں پاکستانی بلے باز بابر اعظم اور محمد رضوان کو تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
تازہ رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ محمد رضوان بھی ایک درجہ نیچے جا کر 14ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔
بیٹرز رینکنگ کی نمایاں تبدیلیاں:
ٹریوس ہیڈ (آسٹریلیا) بدستور پہلی پوزیشن پر موجود
یشوی جیسوال (بھارت) ایک درجہ ترقی کے بعد 9ویں نمبر پر
شائے ہوپ (ویسٹ انڈیز) چار درجے بہتری سے 10ویں نمبر پر
تنزید حسن (بنگلا دیش) 18 درجے ترقی سے 37ویں نمبر پر
بولرز کی رینکنگ:
جیکب ڈفی (نیوزی لینڈ) نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی
مستفیض الرحمان (بنگلا دیش) 17 درجے بہتری سے 9ویں نمبر پر
ارشدیپ سنگھ (بھارت) ایک درجہ اوپر آکر 10ویں پوزیشن پر
مہدی حسن (بنگلا دیش) 9 درجے ترقی کے بعد 16ویں نمبر پر
آل راؤنڈرز کی فہرست:
ہاردک پانڈیا (بھارت) بدستور نمبر 1 آل راؤنڈر
روسٹن چیز (ویسٹ انڈیز) نے سات درجے ترقی پا کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی
یہ رینکنگز بین الاقوامی سطح پر ہونے والے حالیہ ٹی ٹوئنٹی مقابلوں کی کارکردگی کی بنیاد پر جاری کی گئی ہیں، اور آئندہ سیریز میں مزید اتار چڑھاؤ متوقع ہے۔