اوورسیزپاکستانروزگار

تیل کی قیمت مزید کم کریں گے، توانائی و تجارت پر ایشیائی ممالک سے معاہدے جاری ہیں: صدر ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ تیل کی قیمتیں مزید نیچے لانے کا ارادہ رکھتا ہے اور اس سلسلے میں ایشیائی ممالک کے ساتھ توانائی کے شعبے میں اہم معاہدے کیے جا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بات واشنگٹن میں منعقدہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف (درآمدی محصولات) عائد کرے گا، تاہم اگر وہ ممالک امریکہ میں کاروبار کھولنے پر رضامند ہو جائیں تو ان کے لیے ٹیرف میں نرمی کی جا سکتی ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ:

"ہم چین کے ساتھ ایک اہم ڈیل کرنے جا رہے ہیں، جبکہ یورپی یونین کے ساتھ بھی سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات جاری ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جاپان نے مذاکرات کے بعد 15 فیصد ٹیرف پر رضامندی ظاہر کی ہے، جو امریکی تجارتی حکمتِ عملی کی کامیابی کا ثبوت ہے۔

اے آئی میں بھی امریکا بازی لے جائے گا: ٹرمپ
صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکہ نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کی دوڑ میں سب سے پہلے قدم رکھا اور

"ہم اس میدان میں بھی چین کو شکست دے رہے ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ امریکہ کا مقصد نہ صرف AI میں برتری حاصل کرنا ہے بلکہ اس ٹیکنالوجی کو محفوظ اور معاشی طور پر فائدہ مند بنانا بھی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button