پاکستانتازہ ترین

ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے مزید 10 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تازہ تفصیلات جاری کر دی ہیں، جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 26 جون سے اب تک مختلف حادثات میں 252 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد 611 تک پہنچ گئی ہے۔ این ڈی ایم اے نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ پنجاب رہا، جہاں اب تک 139 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کی شدید بارشوں سے 151 مکانات مکمل یا جزوی طور پر منہدم ہوئے جبکہ 120 سے زائد مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے مقامی حکومتوں اور ریسکیو اداروں کو ہدایت کی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جائیں، جبکہ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ادارہ عوام سے درخواست کرتا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں الرٹ رہیں، اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button