پاکستانتازہ ترین

بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی، غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، علی امین گنڈاپور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا غیر آئینی و غیر قانونی ہے، اور ہم ایسے فیصلوں کو نہ صرف مسترد کرتے ہیں بلکہ ان کے خلاف بھرپور آئینی و عوامی جدوجہد بھی کریں گے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کی رائے اور آئین پر حملے کسی صورت قبول نہیں، تمام غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی کو مٹانے کی سازشیں ناکام ہو چکی ہیں اور سازش کرنے والے خود ماضی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے 5 اگست سے "پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک” شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس جدوجہد میں ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی اور اس کے کارکنان آئین و قانون کی بالادستی، عوام کے حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لیے ہر محاذ پر پرعزم ہیں، اور پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا روشن باب رقم کریں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button