پاکستانتازہ ترین

پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لیے بڑی خبر، فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع

قومی ایئر لائن پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ اگست سے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرے گا۔ اس سلسلے میں طیاروں کی جدید خطوط پر اپ گریڈیشن اور مکمل تیاری کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او نے اصفہانی ہینگر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کے لیے بوئنگ 777 طیارے کا جائزہ لیا۔ سی ای او کو چیف ٹیکنیکل افسر نے طیاروں کی تکنیکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منظوری کے لیے یو کے سی اے اے (Civil Aviation Authority) سے اجازت کا انتظار کر رہا ہے۔ پاکستان کی تمام ایئرلائنز پر لگائی گئی برطانیہ میں پانچ سالہ پابندی بھی ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد دوبارہ پروازوں کا آغاز ممکن ہو سکا ہے۔

پی آئی اے کی انتظامیہ برطانیہ کی مارکیٹ میں اپنی موجودگی کو مضبوط بنانے کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہے تاکہ مسافروں کو محفوظ اور بہترین فضائی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button