پاکستانتازہ ترین

پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا نیا اپوزیشن لیڈر کون ہو گا؟کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا

سرگودھا: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 9 مئی میانوالی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس میں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے 32 کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کے لیے کل پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں معین ریاض کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے امکانات روشن ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی رانا شہباز نے کہا کہ احمد خان بھچر ہمیشہ سے ہمارے اپوزیشن لیڈر ہیں اور آج بھی ہیں۔ ہم اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کریں گے اور تحریک انصاف مضبوطی کے ساتھ اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی۔

سرگودھا کے نمائندے عبدالحنان کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج محمد نعیم شیخ نے 9 مئی کے واقعات پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد احمد خان بھچر سمیت تمام 32 ملزمان کو قید کی سزائیں دی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی 9 مئی کے کیسز میں پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو عدالت نے سزا سنائی ہے، تاہم پارٹی متحد اور حوصلہ مند ہے، اور مستقبل میں اپنی سیاسی مشن کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button