
پاکستان شاہینز کو جھٹکا: ساجد خان زخمی ہو کر دورۂ انگلینڈ سے باہر
لندن / لاہور (اسپورٹس رپورٹر) — پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل اسپنر ساجد خان دورۂ انگلینڈ کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔
ٹیم ذرائع کے مطابق، ٹون برج میں پریکٹس کے دوران ساجد خان کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہو گیا، جس کے باعث وہ اب دورے میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ساجد خان جلد ہی پہلی دستیاب پرواز سے وطن واپس روانہ ہوں گے۔
ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے فی الوقت کسی متبادل کھلاڑی کو طلب نہیں کیا گیا۔
پہلا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
پاکستان شاہینز اور پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج بیکنہم میں کھیلا جائے گا۔ اس دورے میں شاہینز کی ٹیم 2 تین روزہ اور 3 ون ڈے میچز میں حصہ لے گی۔
پاکستان شاہینز کا اسکواڈ:
دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں:
علی زریاب
اذان اویس
فیصل اکرم
حیدر علی
معاذ صداقت
مہران ممتاز
میر حمزہ
محمد سلمان
مبصر خان
موسیٰ خان
مشتاق احمد
عمیر بن یوسف
روحیل نذیر (وکٹ کیپر)
شاہد عزیز
شامل حسین
عبید شاہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ساجد خان کی انجری پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، اور ان کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔