اوورسیزتازہ ترین

اسلام آباد: ایرانی صدر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) — ایران کے صدر مسعود پزشکیان 26 جولائی کو پاکستان کے سرکاری دورے پر پہنچیں گے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، تجارت، سیکیورٹی اور علاقائی تعاون پر گفتگو متوقع ہے۔

پیر کے روز ایران کے وزیر داخلہ سکندر مومنی اور پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں ایرانی صدر کے مجوزہ دورۂ پاکستان سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ:

"ہم ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دورہ اسلام آباد کے منتظر ہیں۔ یہ دورہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔”

ایران کی جانب سے اظہارِ یکجہتی
ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا:

"مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام، پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔”

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہے۔

خیرسگالی کا تبادلہ
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے اپنے حالیہ دورہ ایران پر محسن نقوی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور دونوں ممالک کے مابین قریبی تعاون کو سراہا۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button