پاکستانتازہ ترینتعلیم

موسم گرما کی تعطیلات کا اختتام قریب، تعلیمی ادارے کب کھلیں گے؟ طلبہ و والدین کیلئے اہم خبر

ملک بھر میں موسم گرما کی تعطیلات اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہو رہی ہیں، اور طلبہ، والدین و اساتذہ اس بات کے منتظر ہیں کہ تعلیمی ادارے کب دوبارہ کھلیں گے۔ اس حوالے سے مختلف صوبوں میں صورتحال کچھ یوں ہے:

سندھ:
محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے یکم جون سے 31 جولائی 2025 (جمعرات) تک بند رہیں گے۔ فی الوقت تعطیلات میں توسیع کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے توقع کی جا رہی ہے کہ تعلیمی سرگرمیاں یکم اگست 2025 سے بحال ہو جائیں گی۔

پنجاب:
پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوئیں، جو 14 اگست تک جاری رہیں گی۔ اس کے بعد صوبے کے تمام تعلیمی ادارے 15 اگست 2025 سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ یاد رہے کہ اس سال حکومتِ پنجاب نے شدید گرمی کے پیش نظر معمول سے پہلے ہی چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

فی الحال کسی بھی صوبے کی جانب سے تعطیلات میں توسیع کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم محکمہ تعلیم کی جانب سے مزید اپڈیٹس کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

طلبہ اور والدین سے گزارش ہے کہ وہ محکمہ تعلیم کے آفیشل ذرائع سے تصدیق شدہ معلومات پر ہی انحصار کریں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button