اوورسیزتازہ ترین

برطانیہ میں دنیا کا سب سے بڑا ایئر شو "ریئٹ 2025” اختتام پذیر پاکستان ایئر فورس کی شاندار کارکردگی، عالمی سطح پر پذیرائی

انگلینڈ
(رپورٹ،زاہدخٹک)

دنیا کا سب سے بڑا اور باوقار ملٹری ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 (RIAT 2025) آج اپنے اختتام کو پہنچا۔
18 سے 20 جولائی تک جاری رہنے والا یہ تین روزہ ایونٹ RAF Fairford، Gloucestershire میں منعقد ہوا، جس میں دنیا بھر کی 50 سے زائد فضائی افواج نے شرکت کی۔

پاکستان ایئر فورس کی شاندار شرکت

پاکستان ایئر فورس (PAF) نے ایک بار پھر دنیا بھر کے ایوی ایشن ماہرین، دفاعی مبصرین اور تماشائیوں کو متاثر کیا۔

JF-17 Thunder نے دھواں دار فلائنگ ڈسپلے پیش کیا

C-130H Hercules نے بھی شرکت کی، جسے ڈیزائن اور پیشکش پر خصوصی داد ملی

پاکستان کو اس بار "Spirit of the Meet” اور "Concours d’Élegance” جیسے دو بین الاقوامی اعزازات سے نوازا گیا
ان ایوارڈز نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستان ایئر فورس نہ صرف تکنیکی مہارت میں بلکہ پیشہ ورانہ معیار میں بھی صفِ اول میں ہے۔
پاکستانی کمیونٹی کا والہانہ جذبہ

ایونٹ کے آخری دن بڑی تعداد میں برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، پاکستان زندہ باد کے نعرے، اور قومی پرچموں کی بہار نے ماحول کو جشن میں بدل دیا۔

قائداعظم ٹرسٹ برطانیہ کے چیئرمین راجہ محمد اشتیاق کی قیادت میں آنے والے وفد نے پاکستانی پائلٹس کو پھولوں کے ہار پہنائے اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

موسم کی رکاوٹ بھی جوش کم نہ کر سکی

ایئر شو کے آخری دن بارش کی وجہ سے موسم خستہ ضرور تھا، مگر اس کے باوجود شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فضائی مظاہرے دیکھے۔
برطانوی، اطالوی، امریکی، سعودی اور دیگر ممالک کے طیاروں نے بھی فضا کو رنگین مناظر سے سجا دیا۔

پاکستانی فیملیز نے JF-17 Thunder کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں

مختلف ممالک کے ایوی ایشن افسران نے PAF کے اسٹال میں دلچسپی لی

سوشل میڈیا پر پاکستانی کمیونٹی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں

RIAT 2025 ایک مرتبہ پھر دنیا کو دکھا گیا کہ ایوی ایشن کے میدان میں پاکستان پیچھے نہیں۔
پاکستان ایئر فورس نے اپنے فلائنگ ڈسپلے، اسٹال پریزینٹیشن اور مجموعی پیشکش سے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ پاکستانی شاہین عالمی سطح پر کسی سے کم نہیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button