پاکستانتازہ ترین

سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ناراض امیدواروں کیخلاف کارروائی ہوگی: گنڈا پور کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سینیٹ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے صوبے میں خرید و فروخت کی سیاست کا دروازہ ہمیشہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے پشاور میں سینیٹ انتخابات سے متعلق اہم مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ماضی کی روایت کو توڑتے ہوئے پہلی بار خالص جمہوری اصولوں پر عمل کرتے ہوئے "ڈنکی ٹریڈنگ” کے خلاف مؤقف اپنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اسلام میں شک کی گنجائش نہیں، اسی لیے ہم ہر فیصلے کو مکمل شفافیت اور دیانتداری سے کر رہے ہیں۔”

علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ پنجاب میں بھی اسی حکمت عملی کے تحت پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور اب خیبرپختونخوا میں بھی بانی پی ٹی آئی کے فیصلے کے مطابق وہی فارمولا اپنایا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اپوزیشن کے ساتھ اتحاد صرف سینیٹ انتخابات تک محدود تھا، جس میں 8 اور 3 کے فارمولے پر اتفاق ہوا تھا، لیکن بعض ناراض امیدواروں کے کاغذات واپس نہ لینے کے باعث پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑا۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی کو 6 نشستیں حاصل ہوئیں جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں۔

انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے فیصلے سے انحراف کرنے والوں کے خلاف سخت پارٹی کارروائی کی جائے گی، کیونکہ پارٹی ڈسپلن اور قائدانہ فیصلوں کا احترام سب پر لازم ہے۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ موجودہ تمام اقدامات بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق کیے جا رہے ہیں تاکہ ایک صاف، شفاف اور مثالی جمہوری نظام کی بنیاد رکھی جا سکے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button