اوورسیزتازہ ترین

سعودی عرب کے "سلیپنگ پرنس” ولید بن خالد انتقال کر گئے

ریاض – سعودی عرب کے شہزادہ ولید بن خالد بن طلال، جنہیں "سلیپنگ پرنس” کے لقب سے جانا جاتا تھا، طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ وہ گزشتہ 20 برس سے کوما میں تھے۔

پرنس ولید 2005 میں ایک سنگین کار حادثے کا شکار ہوئے جب وہ ریاض کی ملٹری اکیڈمی میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ اس حادثے کے نتیجے میں وہ کوما میں چلے گئے اور ان کے خاندان نے ان کی طبی نگہداشت کا سلسلہ برسوں تک جاری رکھا۔

ابتدائی طور پر انہیں 2016 تک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا، جس کے بعد انہیں گھر منتقل کیا گیا، جہاں ان کی دیکھ بھال کی جاتی رہی۔ کوما کی حالت میں طویل عرصہ گزارنے کی وجہ سے عوام میں انہیں "سلیپنگ پرنس” کے طور پر جانا جانے لگا۔

سعودی شاہی خاندان کے رکن اور ان کے والد، شہزادہ خالد بن طلال نے برسوں تک ان کی زندگی کے لیے امید کا دامن تھامے رکھا۔ ان کی حالت وقتاً فوقتاً خبروں کی زینت بنتی رہی، اور عرب دنیا میں ان کے لیے دعائیں مانگی جاتی رہیں۔

شہزادہ ولید کی نمازِ جنازہ ریاض کی جامع مسجد "الترکی” میں ادا کی جائے گی، جس میں شاہی خاندان کے اراکین، اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button