
شمعون عباسی کا حمیرا اصغر علی کی والدہ پر شدید ردعمل: ’’بیٹی کی خبر لینا والدین کی ذمے داری تھی، پورے شہر کو موردِ الزام ٹھہرانا ناانصافی ہے‘‘
کراچی (شوبز ڈیسک):
معروف اداکار شمعون عباسی نے مرحومہ اداکارہ حمیرا اصغر علی کی والدہ کی جانب سے کراچی کے شہریوں پر لگائے گئے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے غیر منصفانہ اور غیر ذمے دارانہ رویہ قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ حمیرا کی والدہ نے حالیہ ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ ان کی بیٹی کے فلیٹ سے چیخیں آتی رہیں لیکن کراچی کے شہری "بے حس” اور "بے درد” نکلے، کسی نے دروازہ کھٹکھٹانے کی زحمت نہیں کی۔
"اصل ذمے داری والدین پر تھی” – شمعون عباسی
اداکار شمعون عباسی نے ایک ویڈیو پیغام میں اس بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا:
"دوسروں پر الزام دھرنا آسان ہے، لیکن اگر بیٹی تکلیف میں تھی تو سب سے پہلی ذمے داری والدین کی تھی۔ جب حمیرا نے مدد مانگی، تو مبینہ طور پر خاندان نے مدد سے انکار کر دیا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مالی وسائل محدود تھے، تب بھی لاہور سے کوئی رشتہ دار یا دوست معمولی خرچ پر کراچی آ سکتا تھا، یا پولیس کو اطلاع دی جا سکتی تھی۔ مگر بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔
"شوبز انڈسٹری تیار تھی، اگر والدین انکار کرتے”
شمعون عباسی نے انکشاف کیا کہ اگر حمیرا کے والدین میت لینے سے انکار کرتے تو:
"شوبز انڈسٹری کے ساتھی اور کچھ فلاحی ادارے حمیرا کی تدفین کا مکمل انتظام کرنے کے لیے تیار تھے، باقاعدہ منصوبہ بندی بھی ہو رہی تھی۔”
"تنہائی میں مرنے والوں کی ذمے داری پورے شہر پر نہیں”
اداکار نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی تکلیف دہ موقع ہے، اور دکھ کی اس گھڑی میں دوسروں پر انگلی اٹھانے سے زیادہ ضروری ہے کہ خاندان اپنی ذمے داری کو سمجھے۔