کھیل

پاک بھار ت میچ کی منسوخی پر ڈبلیو سی ایل کا بیان،کھلاڑیوں کیلئے اہم خبر آگئی

برمنگھم(اپنے رپورٹر سے)ڈبلیو سی ایل (WCL) کا بیان پیارے تمام لوگوں کے لیے،ہم WCL میں ہمیشہ کرکٹ سے محبت کرتے آئے ہیں اور ہمارا واحد مقصد مداحوں کو خوشی اور مسرت کے لمحات فراہم کرنا رہا ہے۔
جب ہمیں معلوم ہوا کہ اس سال پاکستان کی ہاکی ٹیم بھارت آ رہی ہے، اور حال ہی میں بھارت بمقابلہ پاکستان والی بال میچ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دیگر کھیلوں میں بھی کچھ مقابلے ہوئے، تو ہم نے سوچا کہ WCL میں بھارت بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ رکھا جائے تاکہ دنیا بھر کے لوگوں کے لیے کچھ خوشگوار یادیں بنائی جا سکیں۔
لیکن شاید اس عمل میں ہم نے بہت سے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچا دی اور کچھ حساس معاملات کو چھیڑ دیا۔اس سے بڑھ کر، ہم نے غیر ارادی طور پر اپنے بھارتی کرکٹ لیجنڈز کو تکلیف دی، جنہوں نے ملک کے لیے بے پناہ عزت کمائی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ ان برانڈز کو بھی متاثر کیا جو صرف کرکٹ سے محبت کی بنیاد پر ہماری حمایت کر رہے تھے۔
لہٰذا، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کا میچ منسوخ کر دیا جائے۔ہم دل سے معذرت خواہ ہیں کہ کسی کے جذبات مجروح ہوئے، اور امید کرتے ہیں کہ لوگ سمجھیں گے کہ ہمارا مقصدل، صرف یہ تھا کہ مداحوں کو کچھ خوشی کے لمحے دیے جائیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button