پاکستانتازہ ترین

بارشوں میں اموات، مریم نواز نے امداد کا اعلان کر دیا

چکوال (19 جولائی 2025): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکوال میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کروائی۔ وزیر اعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 10،10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 5،5 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

دورے کے دوران مریم نواز نے تمام رابطہ پلوں کی فوری بحالی اور جہلم روڈ پر اسٹیل پل کی تعمیر کی ہدایت جاری کی تاکہ آمد و رفت میں آسانی پیدا کی جا سکے اور عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جا سکے۔

رکن صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر نے وزیر اعلیٰ کو آگاہ کیا کہ ان کے حلقے میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ جس پر وزیر اعلیٰ نے نقصانات کا تخمینہ لگانے اور متاثرین کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یقین دلایا کہ پنجاب حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button