پاکستانتازہ ترین

علی امین گنڈا پور کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری – عدالت میں پیشی کا حکم

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کو بھی مسترد کر دیا۔

مقدمے کی آئندہ سماعت 21 جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔

یہ کیس اُس واقعے سے متعلق ہے جس میں مبینہ طور پر علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے شراب اور اسلحہ برآمد ہوا تھا۔ عدالت نے ملزم کی مسلسل غیر حاضری پر یہ فیصلہ سنایا۔

قانونی ماہرین کے مطابق اب علی امین گنڈا پور کی عدالت میں پیشی ضروری ہو چکی ہے، بصورت دیگر مزید قانونی کارروائی عمل میں آ سکتی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button