پاکستانتازہ ترین

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کی الرٹ جاری

اسلام آباد: آج ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے کئی علاقوں میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب کے شہروں منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، لاہور، سیالکوٹ، شیخوپورہ، ساہیوال، جھنگ، فیصل آباد، اوکاڑہ، چنیوٹ، قصور، سرگودھا، خوشاب، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان میں بھی بارش کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

سندھ کے علاقوں گھوٹکی، سکھر، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، بدین، سجاول، کراچی، ٹھٹھہ، میرپورخاص، مٹیاری، لاڑکانہ، شکارپور، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد اور جیکب آباد میں بھی بارش کی شدت میں اضافہ کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، کرم، چارسدہ، کرک، مردان، کوہاٹ، باجوڑ، خیبر اور ہنگو میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے ممکنہ اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیشِ نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کو بھی غیر ضروری سفر سے گریز اور حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button