
سونے سے پہلے دودھ پینے کے نقصانات
ڈاکٹر مینکم نے یہ بھی کہا کہ سونے سے پہلے دودھ پینا انسولین کی سطح بڑھا سکتا ہے کیونکہ دودھ میں موجود کاربوہائیڈریٹ جسم کے بایولوجیکل کلاک کو متاثر کرتا ہے، جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔
دودھ کے صحت پر فوائد
فوڈ اینڈ نیوٹریشن ریسرچ کے ایک تحقیقی جریدے میں یورپی محققین نے دودھ اور اس کی مصنوعات کے صحت پر اثرات کا جائزہ لیا ہے۔ دستیاب سائنسی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ دودھ کا مناسب استعمال موٹاپے، ٹائپ 2 ذیابیطس، دل کی بیماریوں کے ساتھ ساتھ بڑی آنت، مثانے، گیسٹرک اور چھاتی کے کینسر کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔
نتیجہ
دودھ صحت کے لیے بے حد مفید ہے مگر بعض افراد خصوصاً 30 سال سے زائد عمر والے لیکٹوس انٹالرینس کی وجہ سے دودھ پینے کے بعد بدہضمی جیسے مسائل کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنے جسم کی ضرورت اور صحت کے مطابق دودھ کا استعمال کریں اور کسی بھی مسئلے کی صورت میں طبی مشورہ لیں۔
ماہرینِ فلکیات کی حیران کن دریافت: زمین سے 154 نوری سال دور پانی سے بھرپور نیا سیارہ دریافت
واشنگٹن/ہوسٹن (سائنس ڈیسک) — ماہرینِ فلکیات نے خلا میں ایک نئی اور حیرت انگیز دنیا کی دریافت کی ہے جو انسانی تجسس اور سائنسی تحقیق کے ایک نئے باب کا آغاز کر سکتی ہے۔ زمین سے تقریباً 154 نوری سال کے فاصلے پر ایک نیا سیارہ TOI-1846 b دریافت ہوا ہے، جو ممکنہ طور پر پانی سے بھرا ہوا ہے۔
یہ حیرت انگیز دریافت ناسا کے خلائی مشن ’ٹرانزٹنگ ایگزو پلینیٹ سروے سیٹلائٹ‘ (TESS) کی مدد سے کی گئی، جو دور دراز ستاروں کے گرد گھومنے والے سیاروں کی تلاش میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔