انٹرٹینمنٹ

کراچی: صنم سعید کا ٹی وی اسکرین پر شاندار کم بیک، نئے ڈرامے میں “مس ماریہ” کا کردار نبھائیں گی

کراچی: نامور اداکارہ صنم سعید نے طویل وقفے کے بعد ایک بار پھر ٹی وی اسکرین پر واپسی کا اعلان کر دیا ہے، جس پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

صنم سعید نے یہ اعلان اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے ماضی کے مقبول ڈراموں کی جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنے نئے ڈرامہ سیریل میں "مس ماریہ” کے کردار میں نظر آئیں گی۔

اداکارہ نے پوسٹ میں لکھا:
"ایک نئے کردار، نئی کہانی اور پرانے جذبے کے ساتھ دوبارہ اسکرین پر آ رہی ہوں۔”

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے سوشل میڈیا پر صنم سعید کی واپسی کو سراہا جا رہا ہے، اور ان کی اداکاری کے دوبارہ جلوے دیکھنے کے لیے بیتابی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ صنم سعید آخری بار 2019 کے ڈرامہ “دیدن” میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئی تھیں، جس کے بعد وہ کچھ عرصہ ٹی وی اسکرین سے دور رہیں۔ حال ہی میں وہ “دوسرا چہرہ” کے ذریعے مختصر ظہور کے بعد اب مکمل کم بیک کر رہی ہیں۔

اداکارہ کی واپسی کو پاکستان کے ڈرامہ انڈسٹری کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ صنم سعید کو ان کے منفرد کرداروں اور پُراثر اداکاری کے لیے ہمیشہ سراہا گیا ہے۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button