انٹرٹینمنٹ

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت: زہر دیے جانے کے شواہد نہیں ملے، کیمیکل رپورٹ سامنے آگئی

کراچی: ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ فارنزک رپورٹ میں زہر دیے جانے کے شواہد نہیں ملے۔

پولیس ذرائع کے مطابق، حمیرا اصغر کی لاش سے لیے گئے 9 سیمپلز جامعہ کراچی کی فارنزک لیبارٹری کو بھجوائے گئے تھے۔ کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹس کے مطابق ان سیمپلز میں کسی قسم کے زہریلے مواد کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ سے متعلق باضابطہ اعلان آج کیا جائے گا، جب کہ مزید تفتیش اور میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں مقدمہ آگے بڑھایا جائے گا۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی موت نے شوبز انڈسٹری میں افسوس اور حیرت کی لہر دوڑا دی تھی، اور سوشل میڈیا پر بھی واقعے سے متعلق مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں، جن میں زہر دیے جانے کا شبہ بھی شامل تھا۔ تاہم ابتدائی رپورٹس ان خدشات کی تصدیق نہیں کرتیں۔

مزید دیکھیں

متعلقہ آرٹیکلز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button