124

رینجرز اور پو لیس کی مشترکہ کارروائی، ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز اور پو لیس کی جانب سے مشترکہ کارروائی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علا قے اورنگی ٹاؤن منگھو پیر کالونی سے ڈکیتی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم عابداللہ عرف کاکا جی کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ مورخہ 5 ستمبر 2021 کو ملزم نے اپنے ساتھیوں باسط اور لاڈلہ کے ہمراہ مل کر قصبہ موڑ ڈھائی نمبر پر ڈکیتی کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ملزم کو باآسانی پہچانا جا سکتا ہے، ملزم کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی ہے۔
ترجان سندھ رینجرز کے مطابق دوران تفتیش ملزم نے یہ اعتراف کیا ہے کہ وہ اپنے ساتھی ملزمان باسط اور لاڈلہ کے ساتھ مل کرڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزم نے انکشاف کیا کہ واردات کے دوران تمام ملزمان نشہ کی حالت میں ہوتے ہیں۔
ترجمان سندھ رینجرز کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پرقریبی رینجر ز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں، آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ پیر آباد میں ایف آئی آر بھی درج ہے جبکہ ملزم کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں