0

وزیراعظم کا ایک روزہ دورہ کراچی، مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، انہوں نے مزار قائد پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی گئے ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان کا استقبال کیا۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا کراچی کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزار قائد پہنچے اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ انہوں نے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احسن اقبال، خالد مقبول، جام کمال اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔شہباز شریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزار قائد پہنچے، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے گورنر، وزیر اعلیٰ اور تاجر برادری سے ملاقاتیں طے کی ہیں۔دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں