0

ایرانی صدر کی کراچی آمد، سکیورٹی کے پیش نظر اہم شاہراہیں بند

کراچی: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے وفد کی شہر آمد کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ اہم شاہراہوں کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا جب کہ ایرانی صدر کی مزار قائد پر حاضری کے حوالے سے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ خداداد ڈاکالونی سے شاہراہ قائدین روڈ پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے ڈی آئی جی ایسٹ بھی شاہراہ قائدین پہنچ گئے ہیں۔ صدر جانے والی سڑک کو بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی آمدورفت کے دوران شہریوں کی سہولت کے لیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا جس کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بعض سڑکیں عارضی طور پر بند کی جائیں گی، پی آئی ڈی سی سے میٹروپول تک کلب روڈ مکمل طور پر بند رہے گی۔ .پلان کے مطابق پی آئی ڈی سی چوک تک ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ اور سگنل مکمل طور پر بند رہے گا، ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ کھجور چوک سے پی آئی ڈی سی تک بند رہے گی، سلطان آباد سے آنے والی ٹریفک ڈاکٹر ضیاء الدین روڈ سے کھجور چوک اور اعوان صدر تک بند رہے گی۔ . سڑک جائے گی۔شارع فیصل سے سلطان آباد آتے ہوئے کلب چوک سے بائیں مڑیں، شہری کلب چوک سے کلفٹن پل اور بورڈ بیسن جا سکیں گے، گزری سے آنے والے خلیق الزماں روڈ اور ضیاء الدین لائٹ سگنل سے سیدھا مڑیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں