0

مرغی کی قیمتوں میں اچانک کیوں اضافہ ہوا؟ تحقیقات شروع،حکومت نے نوٹس لے لیا

تفصیلات کے مطابق محکمہ لائیو سٹاک پنجاب نے چکن کی قیمت میں اضافے پر کارروائی کرتے ہوئے کاشتکاروں اور تاجروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ترجمان محکمہ لائیو سٹاک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے چکن کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے، عوام کو سستے چکن کی فراہمی حکومت کی پہلی ترجیح ہے۔ترجمان نے کہا کہ پولٹری فارمرز اور تاجروں سے اسٹاک کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے اور چکن مافیا واٹس ایپ گروپس پر ریٹ نکالنے کی سازش کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں چکن کی قیمت میں دو سو روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔خیال رہے آج کل مہنگی چکن نے شہریوں کو چکرا کررکھ دیا ہے، پہلے اضافہ دس اور بیس روپے ہوا کرتا تھا لیکن اب یہ اضافہ سینکڑوں میں ہونے لگا ہے۔کراچی میں چکن کے ریٹ جو کہ 100 روپے فی کلو ہیں۔ وہ مہنگے ہو رہے ہیں۔اسلام آباد میں بھی فی کلو قیمت 900 روپے سے تجاوز کر گئی، 890 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں