0

نماز بھی پڑھتی ہوں اور روزے بھی پورے رکھتی ہوں، نورا فتیحی کے بیان نے سب مداحوں کوحیران کردیا

ممبئی: مراکشی کینیڈین ڈانسر، ماڈل اور بالی ووڈ اداکارہ نورا فاتحی نے کہا ہے کہ وہ بھی دیگر مسلمانوں کی طرح روزے رکھتی ہیں۔نورا فتیحی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنے مصروف شیڈول کے باوجود پورے رمضان کے روزے رکھے۔بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں 14 سال کی عمر سے روزے رکھتی ہوں، میرے والدین نے مجھے بچپن سے ہی روزے کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور جب میں بڑی ہوئی تو میں نے روزے رکھنا شروع کیے، مجھے خود محسوس ہوا کہ ہمارے تو روزے کتنے اہم ہیں۔نورا فاتحی نے کہا کہ روزہ ہمیں زندگی کے ہر پہلو میں صبر اور نظم و ضبط کا درس دیتا ہے جب کہ نماز ہمیں اپنے رب سے جوڑتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ جب ہم پنجگانہ نمازیں ادا کرتے ہیں تو یہ وہ وقت ہوتا ہے جب ہم اس رب کا شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں پیدا کیا، اس سے بات چیت کی اور اپنی مصروف زندگی میں سکون کے کچھ لمحات گزارے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نماز میں اپنی حفاظت اور بخشش کی دعا کرنی چاہیے اور جب ہم اپنے رب کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں تو وہ ہمیں مزید نعمتوں سے نوازتا ہے۔نورا فاتحی نے مزید کہا کہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے میں پنجگانہ نمازیں باقاعدگی سے ادا نہیں کر پا رہی ہوں لیکن کوشش کرتی ہوں کہ زیادہ سے زیادہ نماز ادا کروں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں