0

بھارتی اداکارہ ترپاٹھی داہیا کار حادثے کاشکار

مشہور بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ دیویانکا ترپاٹھی داہیا کا ایک کار حادثے میں بازو ٹوٹ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ گزشتہ روز 18 اپریل کو کار حادثے کا شکار ہوئیں، ان کے شوہر وویک داہیا نے انسٹاگرام پر حادثے کی تصدیق کی۔ وویک نے دیویانکا کے ایکسرے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں ان کا بازو فریکچر ہوگیا ہے اور آج 19 اپریل کو ان کی سرجری ہوگیخیال رہے کہ دیونکا ترپاٹھی اور وویک داہیا ٹیلی ویژن شو یہ ہے محبتیں کے سیٹ پر ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے اور 8 جولائی 2016 کو ان کی شادی ہوئی تھی۔دوسری جانب حال ہی میں اداکارہ نے ٹی وی اسکرین پر واپسی کی۔ ‘ادریشیام’، اس ڈرامے میں اداکارہ نے انسپکٹر پاروتی سوہل کا کردار ادا کیا ہے۔ اس شو میں اعجاز خان بھی روی ورما کا کردار نبھا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں