0

ایران پر حملے کے بعد اسرائیل پرخوف طاری، سائرن بجنے لگے

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد شمالی اسرائیل میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جب کہ ایران کی جانب سے ممکنہ حملے کے پیش نظر اسرائیل میں سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ صوبہ اصفہان میں جوہری تنصیبات مکمل طور پر محفوظ ہیں، اصفہان اور شیراز کے لیے پروازیں معطل کردی گئی ہیں، جب کہ صورتحال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ایرانی شہر اصفہان پر میزائل حملہ کیا گیا ہے، دھماکے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں ہوسکا۔امریکی میڈیا کے مطابق ایران کے متعدد ہوائی اڈے بند کر دیے گئے، مغربی ایران سے گزرنے والے مسافر طیاروں کی پروازیں بھی تبدیل کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کے ساتھ شدید ترین کشیدگی میں تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں