0

اسرائیل نے ایران پر حملہ کردیا، امریکی میڈیا، اصفہان میں دھماکوں کی ایرانی تصدیق

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا ہے۔ایران کی فارس نیوز ایجنسی نے ایران کے شہر اصفہان کے قریب ہوائی اڈے پر دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دھماکے سے ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اصفہان ایئرپورٹ کے قریب کارروائی کی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق ملک کے فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے اور اس نے کئی چھوٹے ڈرونز کو مار گرایا ہے۔دوسری جانب عراق کے جنوب اور مغرب میں لڑاکا طیاروں کی پروازیں دیکھی گئی ہیں جب کہ اسرائیلی طیاروں نے بھی شام پر پروازیں کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں