0

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری ،آٹا سستا، فی کلو قیمت میں بڑی کمی

مہنگائی سے پریشان عوام کے لیے خوشخبری، کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں 15 روپے کی کمی، شہر بھر میں آٹا 140 روپے فی کلو سے 125 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود روٹی کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی، کوئٹہ فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر خداداد کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی فصل کی بہتری کے باعث کی گئی، ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ زائرین آئندہ چند روز میں آٹے کی قیمتیں مزید کم ہوں گی، 6 ہزار 500 سے 7 ہزار روپے میں فروخت ہونے والا آٹے کا تھیلا 5 ہزار میں فروخت ہو رہا ہے۔. دوسری جانب پنجاب حکومت نے روٹی سستی کردی اور قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے تندوروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں، سستی روٹی فراہم نہ کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ پنجاب کے وزیر خزانہ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا تھا۔ کہ رواں ماہ گندم کی نئی فصل کی آمد سے روٹی کی قیمتوں میں مزید کمی آئے گی۔ پنجاب حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی ہے جس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ تاہم حکومت قیمتوں کو ہر ممکن حد تک کم رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں