0

پرویز خٹک کی سیاست میں دوبارہ انٹری ، پیپلز پارٹی میں شمولیت کیلئے کوششیں تیز،جیالوں کے لئے اہم خبر

سابق وزیر دفاع اور پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کے لیے کوششیں تیز کر دیں۔ ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں سے مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔ آئندہ چند روز میں پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی کے اعلیٰ رہنماؤں سے اہم ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے بعض صوبائی رہنما پرویز خٹک کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے حق میں نہیں ہیں۔ دروازہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔ خیال رہے کہ پرویز خٹک سے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی بات چیت جاری ہے تاہم ان کی شمولیت کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں