0

دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکا

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ بین الاقوامی قانونی حیثیت کے لیے طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنا ہوں گے، افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے جو امریکا یا اس کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں اور انسداد دہشت گردی پر پاکستانی رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردوں سے بہت نقصان اٹھایا ہے اور ہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ طالبان اس بات کو یقینی بنائیں کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں