0

محکمہ صحت نے بارشوں اور سیلاب کے بعد ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا،،خبر پڑھ کر آپ یقین نہیں کریں گے

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد صوبے میں ڈینگی پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ڈینگی پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر صوبائی محکمہ صحت نے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ایکشن پلان تیار کر کے منظوری کے لیے چیف سیکرٹری کو بھجوا دیا ہے۔ ہےایکشن پلان کے مطابق ڈینگی لاروا کو بروقت تلف کرنے پر توجہ دی جائے گی اور ڈینگی کے مریضوں کے لیے سرکاری اسپتالوں میں 1 ہزار 240 بستر مختص کیے جائیں گے۔ایکشن پلان کے تحت پشاور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے 300 بستر مختص کیے جائیں گے جب کہ ایم ٹی آئی اسپتال میں ڈینگی کے مریضوں کے لیے الگ وارڈز مختص کیے جائیں گے۔ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ہیلتھ سروسز میں ڈینگی کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے گا جبکہ ڈینگی سے بچاؤ کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ اور پی ڈی ایم اے کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں