0

وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ون آن ون ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی رفتار کو سراہا جب کہ شہباز شریف نے شاہ سلمان کی صحت و تندرستی کے لیے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے اور وفد کے پرتپاک استقبال پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا۔افطار کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں