0

مرحوم اداکار ببو برال کے بیٹے کی مالی امداد کیلئے اپیل

پاکستانی اسٹیج ڈراموں، فلموں اور ٹی وی کے ذریعے لاکھوں چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والے معروف اداکار ببو برال کے بیٹے نبیل برال نے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔آنجہانی اداکار ببو برال کے بیٹے نبیل برال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نبیل برال کا ایک بازو غائب ہے اور دونوں ٹانگیں بھی زخمی ہیں۔مالی امداد کی اپیل کرتے ہوئے ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ میری عمر 30 سال ہے اور میں اپنے گھر کا واحد کمانے والا ہوں۔ میری ماں اور دو چھوٹی بہنیں میرے ساتھ رہتی ہیں۔نبیل برال نے کہا کہ میں بہت بیمار ہوں اور مدد کے لیے پہلے بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتا تھا لیکن کسی نے اس پوسٹ کو زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیا کیونکہ شاید میں اس وقت ویڈیو میں اپنی چوٹیں دکھانے سے ڈرتا تھا۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس وقت مالی امداد کی اشد ضرورت ہے، برائے مہربانی کوئی بھی سرکاری ادارہ، این جی او یا جو مدد کرنا چاہتا ہے، براہ کرم میری مدد کریں کیونکہ میرا بازو نہیں ہے، یہ ایک حادثے میں کٹ گیا تھا۔ میں معذور ہوں اور میری دونوں ٹانگیں جھلس چکی ہیں، میں دوبارہ چل نہیں سکتا کیونکہ میری ٹانگیں زیادہ وزن نہیں اٹھا سکتیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں