0

جو کردار اچھا کہے گا وہی کروں گا: منیب بٹ کے مداحو کے لئے اہم خبر

اپنے کردار، اس کے اختلافات اور چیلنجز کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ‘سلطان اپنی بیوی پر ایک بار بھی ہاتھ نہیں اٹھائے گا، نہیں چیخے گا، اسے برا بھلا نہیں کہے گا، ہم نے اس بات کا خاص خیال رکھا ہے۔ تاکہ جب ناظرین سلطان کو اسکرین پر دیکھیں تو وہ چیخنے والے مناظر سے بیزار نہ ہوں بلکہ اس کی حرکتوں سے لطف اندوز ہوں۔ عام طور پر جب ناظرین اسکرین پر منفی کردار دیکھتے ہیں تو وہ بور ہو کر چینل بدل دیتے ہیں۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ سلطان ایسے ہیرو کے طور پر ظاہر نہ ہوں۔ ڈرامے میں بچوں سے زیادتی کے پہلوؤں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔ سلطان کے پیچیدہ کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے منیب بٹ نے مزید کہا کہ “وہ ایک بچہ ہے جس نے اپنے بچپن میں بہت تلخ رویے کا مشاہدہ کیا ہے۔” ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ جب گھر میں منفی رویوں کو رکھا جائے تو بچوں کی شخصیت کتنی بدل سکتی ہے۔ کیونکہ ہم نے ان کو ہر اچھی اور بری چیز دکھا کر ان میں فرق کرنے کا سوچا ہے، اب آپ کچھ بھی چن کر دکھا نہیں سکتے، آپ کو بھی ہوشیار ہونا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں