0

پی آئی اے کی نجکاری : کتنے ملازمین کو نکالا جائے گا؟ اہم خبر سامنے آگئی

اسلام آباد: پی آئی اے بورڈ آف گورنرز نے ادارے کی نجکاری کی صورت میں جن ملازمین کی مدت ملازمت چار سال رہ گئی ہے انہیں ریٹائر کرنے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے بورڈ آف گورنرز نے حکومت کو ادارے کی نجکاری کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔ قومی ایئرلائن کے نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 4 گھنٹے طویل مشاورتی اجلاس میں نجکاری سے متعلق امور پر مشاورت کی اور ملازمین کی مستقلی کے حوالے سے تجاویز پر غور کیا گیا۔ ریٹائرمنٹ کی تجویز دی گئی جبکہ رضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم پر بھی مشاورت کی گئی۔اس سے قبل حکومت نے قومی ایئرلائن کی نجکاری سے قبل دو ہولڈنگ کمپنیاں بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ادارے کی نجکاری سے قبل تمام قرضے حکومت ادا کرے گی، حکومت 88 ملین ڈالر کے غیر ملکی قرضوں کی ری سٹرکچر نہیں کرنا چاہتی۔ بلکہ حکومت 10 سال کے لیے نئی شرح سود پر قرضہ طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ جبکہ پی آئی اے کے مقامی قرضے ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں