0

ماحول دوست بیٹریوں کی کارکردگی بڑھانے کا طریقہ دریافت

سول: سائنس دانوں نے ماحول دوست بیٹریوں کی کارکردگی اور کپیسٹی کو برقی گاڑیوں اور اسمارٹ فونز میں پائی جانے والی عمومی بیٹریوں کے برابر کرنے کے لیے راستہ ڈھونڈ نکالا۔سائنس دانوں کو ملنے والی اس کامیابی سے آرگینک الیکٹروڈ پر مبنی بیٹریوں کو تیزی سے کمرشل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ بیٹریاں اسٹینڈرڈ لیتھیئم آئن بیٹریوں کے مقابلے میں سستی اور زیادہ ماحول دوست ہوتی ہیں۔تحقیقی مقالے کے مطابق لیتھیئم آئن بیٹریوں میں آرگینک الیکٹروڈ کا سستا ہونا اور قدرتی طور پر وافر مقدار میں دستیاب ہونا ان کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔مقالے میں بتایا گیا کہ الیکٹرولائٹ میں موجود فعال مواد کا تحلیل ہوجانا ان کے لیتھیئم آئن بیٹریوں میں استعمال میں بڑی رکاوٹ ہے۔جنوبی کوریا کی السن نیشنل اِنسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (یو این آئی ایس ٹی) اور ہین یانگ یونیورسٹی کے محققین کی ٹیم نے مطالعے میں آرگینک الیکروڈ مواد سے متعلقہ حدود سے نمٹنے کی کوشش کی۔اس سے قبل یہ بیٹریاں 20 چارجنگ سائیکل کے بعد 50 فی صد سے زیادہ چارجنگ کپیسٹی کھو دیتی تھیں لیکن نئی تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے ڈائلیوٹڈ الیکٹروڈ کی مدد سے بیٹری 1000 چارجنگ سائیکل کے بعد بھی 91 فی صد سے زیادہ چارجنگ رکھنے کے قابل رہی۔یو این آئی ایس ٹی کے پروفیسر وون-جِن کواک کا کہنا تھا کہ یہ تحقیق آرگینک الیکٹروڈ سے بنی بیٹریوں کے استعمال کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں