0

پشین دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، خود کش حملہ نہیں تھا،وزیر اطلاعات جا ن اچکزئی نے واضح کردیا

کوئٹہ:نگران وزیراطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پشین دھماکا انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے،بلوچستان میں الیکشن ہوں گے اور پرامن ہوں گے،ان کاکہناتھا کہ پشین دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، یہ خود کش حملہ نہیں تھا۔نگران وزیراطلاعات جان اچکزئی نے کہاکہ پشین دھماکا افسوسناک ہے،ہماری اطلاع کے مطابق 7افراد جاں بحق ہوئے ہیں ، تعداد بڑھ سکتی ہے،ان کاکہناتھا کہ عوام کل نکلیں گے اور دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے،افسوسناک واقعہ کے باوجود اپنی ذمے داری جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں