0

الیکشن 2024: چیف الیکشن کمشنر کا فارم 45 سے متعلق اہم پیغام

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے جمعرات 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں فارم 45 سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے جمعرات 8 فروری کو عام انتخابات کے سلسلے میں فارم 45 سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ تمام ریٹرننگ افسران اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ پریذائیڈنگ افسران فارم 45 تندہی سے تیار کریں۔سلطان سکندر راجا نے اس حوالے سے جاری ہدایت میں کہا کہ پریذائیڈنگ افسر فارم 45 پر خود اور پولنگ ایجنٹس سے دستخط کرائیں گے اور دستخطوں کے بعد پریزائیڈنگ افسران فارم 45 پولنگ اسٹیشن کے باہر آویزاں کریں گے اور فارم کو انتہائی محفوظ طریقے سے ریٹرننگ افسران کے حوالے کیا جائے گا۔چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ہدایات پرعمل نہ کرنے والے پریذائیڈنگ افسران کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں