0

واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر

کیلیفورنیا: میٹا کی ذیلی پیغام رساں ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے آئی او ایس صارفین کے لیے اپنا اسٹیکر بنانے، ایڈٹ کرنے اور شیئر کرنے کا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے۔واٹس ایپ کے مطابق صارفین اپنی چیٹ کو دلچسپ بنانے، یا موقع کے حساب سے میم بھیجنے کے لیے اب فوری طور پر کسی تصویر کو اسٹیکر میں بدل سکیں گے۔واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیکر کا فیچرپہلی بار 2018 میں متعارف کرایا تھا۔ ابتدائی طور پر کمپنی نے اسٹیکر کا اپنا پیک متعارف کرایا بعد ازاں ثالث فریق کے اسٹیکر پیک اپ لوڈ کرنے کی سہولت دی۔تاہم، اب سے پہلے تک صارفین کو اپنے اسٹیکر بنانے کے لیے ثالث فریق ایپس پر انحصار کرنا پڑتا تھا اور اب میسجنگ پلیٹ فارم ان ایپس سے انحصار ختم کرتے ہوئے یہ صلاحیت براہ راست ایپ میں فراہم کرنے جا رہا ہے۔بلاگ پوسٹ پر واٹس ایپ نے واضح کیا کہ صارفین اب اسٹیکر کو گیلری سے اٹھا کر شیئر کرنے کے بجائے ایپ کے اندر ہی تخلیق کر سکیں گے اور یہ اضافہ ایپ کی اینڈ ٹو اینڈ انکریپشن کی سیکیورٹی کے لیے مفید ہوگی۔واٹس ایپ کے مطابق یہ فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے۔ تاہم، اینڈرائیڈ میں یہ فیچر متعارف کرائے جانے کے متعلق کوئی حتمی بات سامنے نہیں آئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں