0

سعودی عرب نے اپنے ائیربیس پر غیر ملکی افواج کی موجودگی کی تردید کردی

سعودی عرب نے اپنے ائیربیس پر غیر ملکی افواج کی موجودگی سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔سعودی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ طائف میں کنگ فہد ائیربیس پر غیرملکی افواج کی موجودگی کی افواہیں درست نہیں ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق حوثیوں پر امریکی اور برطانوی افواج کے حملوں سے قبل یہ افواہ پھیلائی گئی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب، یمن پر امریکی اور برطانوی فضائی حملوں پر پہلے ہی تشویش کا اظہار کر چکا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور برطانیہ نے یمن میں حوثیوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا اور فلسطینیوں سے حمایت کے اظہار میں پیش پیش رہنے والے یمنی حوثیوں کے خلاف امریکی اور برطانوی طیاروں نے بمباری شروع کردی تھی جبکہ آج بھی یمن کے 73 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لڑاکا طیاروں، بحری جہازوں اور آبدوزوں کی مدد سے یمن کے دارالحکومت صنعا، بندرگاہی شہر حدیدہ اور شمالی شہر سعدہ میں درجن بھر سے زائد مقامات پر بمباری کی گئی ہے، حملوں میں ٹام ہاک میزائلوں کا بھی استعمال کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں