0

’اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کی گرفتاری پہلا قدم ہے‘

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس نیٹ ورک کی گرفتاری ‘صرف پہلا قدم’ ہے۔انقرہ میں ترکی کی انٹیلی جنس ایجنسی MIT کے قیام کی 97 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر اردون نے کہا کہ موساد کے مبینہ جاسوس گروپ کے خلاف ترکی کی کارروائی نے اسرائیل کو شدید حیران کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف انتظار کرو یہ صرف پہلا قدم ہے آپ ترکی کو جان لیں گے۔صدر نے مزید اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے خلاف نئی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔واضح رہے کہ 2 جنوری کو ترک حکام نے موساد سے تعلق کے شبہ میں 30 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا۔رکی کی نیشنل انٹیلیجنس آرگنائزیشن ( ایم آئی ٹی) نے ایک کارروائی میں موساد کے ایک بڑے حلقے کو توڑ ڈالا ہے، پندرہ ایسے موساد جاسوس گرفتار کیے گئے ہیں جو ترکی کے علاقے میں کام کر رہے تھے اور ایک سال سے خفیہ طور پر ان کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ترک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان جاسوسوں نے ترک شہریوں اور ترکی میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے سلسلے میں معلومات موساد کو فراہم کی تھیں، یہ وہ طلبہ تھے جنھیں امکانی طور پر دفاعی انڈسٹری میں جانا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں