0

پاکستان میں آئی فون 15 کی قیمت ٹیکس سمیت کتنی ہوگی؟

لاہور:پاکستان میں آئی فون میکس اور پرو کے تمام ماڈلز کے فونز کی قیمت کیا ہوگی اور اس پر کتنا ٹیکس عائد ہوگا، یہ جاننے کے بعد یقیناً آپ کے ہوش اڑ جائیں گے۔پاکستان میں تمام درآمدی ڈیوٹیز اور مصنوعات پر عائد کیے جانے والے ٹیکسز کی وجہ سے موبائل فون انتہائی مہنگے ہو گئے ہیں۔ دنیا کا بہترین اسمارٹ فون سمجھا جانے والا آئی فون 15 اب ایک عام پاکستانی کی پہنچ سے تو تقریباً باہر ہوگیا ہے۔پہلے سے مزید بہتر خصوصیات کے ساتھ پیش کی جانے والی یہ نئی سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے جس میں نئے رنگوں کے علاوہ سائز اور شکل میں بھی معمولی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔جیسا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 15متعارف کرادیا گیا ہے تاہم اب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے آئی فون کے نئے ماڈلز پر مخصوص ٹیکس کی شرح عائد کی ہے۔پاکستان میں تیز پروسیسنگ پاور کے خواہشمند افراد کیلئے آئی فون 15 میں اے17 پرو چپ نصب کی گئی ہے جس سے ویڈیو گیم کھیلنے والوں کو بڑی آسانی ہوگی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے آئی فون کے نئے ماڈلز پر مخصوص ٹیکس کی شرح عائد کی گئی ہے۔آئی فون ماڈلز کی نئی سیریز کیلئے پی ٹی اے ٹیکس ،صحیح قیمتیں، منتخب ماڈل اورسٹوریج کی بنیاد پر مختلف ہوتی ہیں۔پاکستان میں یہ آئی فونز کتنے کے ملیں گے اور پی ٹی اے ٹیکس کے بعد ان قیمت کیا سے کیا ہوجائے گی اس بات کا اندازہ خواہشمند صارفین نیچے دیے گئے چارٹ سے بخوبی کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ آئی فون کی اس سیریز کو ایپل کے چیف ایگزیکیٹیو ٹم کروک کی جانب سے گزشتہ دنوں متعارف کرایا گیا تھا، آئی فون 15 کی نئی سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہے۔آئی فون 15 میں چارجنگ پورٹ کی تبدیلی کی گئی ہے، یہ تبدیلی ڈیٹا کی منتقلی میں زیادہ مؤثر ثابت ہوگی، نئے آئی فون میں چارجنگ پورٹ یو ایس بی سی ٹائپ انسٹال کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں