0

ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز بھی بھارتی گانے پر تھرکنے لگے، مداح حیران

اسلام آباد:ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز بھی بھارتی گانے پر تھرکنے لگے، رنگ میں ریسلرز کے گروپ نے رقص کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔تامل فلم آر آر آر کے مشہور گانے ’’ناچو ناچو‘‘ پر ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلرز کے ڈانس کرنے کی ویڈیو بھارتی شہر حیدرآباد سے وائرل ہورہی ہے۔ ریسلنگ رنگ میں لڑائی کے بجائے شائقین کو ڈانس دیکھنے کا موقع میسر آیا۔گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں ریسلنگ کا ایونٹ منعقد ہوا جس میں عالمی شہرت یافتہ ریسلرز اپنا ہنر آزمانے اور شائقین سے داد وصول کرنے کے لیے موجود تھے۔ایونٹ کے دوران ریسلرز ڈریو میکانٹائر، جندر محل، سمی زین اور کیون اوونز بالی ووڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ گانے پر رقص کرتے نظر آئے جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں